یہ مہم ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کی ہدایت پر چلائی گئی جس کی قیادت تحصیلدار سلر کر رہے تھے ۔
مہم کے تحت تحصیل سلر کے مختلف علاقوں میں ابھی تک ایک سو تیس کنال اراضی سے پوشتے کی کاشت کو تباہ کیا گیا ہے۔
تحصیلدار کے مطابق سلر اور اس کے متصل علاقوں میں پوشتے کو ہٹانے کی مہم تب تک جاری رہے گی جب تک اس کا مکمل صفایا کیا جائے ۔
اس موقع پر مقامی لوگوں کو اس کے مضر اثرات کے بارے میں باخبر کیا گیا اور لوگوں سے تلقین کی گئی کہ وہ آئندہ اپنے کھیتوں میں اس نشہ آور فصل کی کاشت نہ کریں۔
مقامی لوگ خاص کر علاقہ کے نوجوانوں نے انتظامیہ کے اس قدم کی سراہنا کی ۔