گذشتہ سیشن میں بور ڈ نے ان امتحانات کے تنائج کا اعلان کی 29 اپریل کو کیا تھا لیکن اس بار دو دن قبل ہی تنائج کا اعلان کردیا جائےگا۔ 2018 کے نتائج کے مطابق دسویں جماعت میں پاس ہونے والے طلبا کو مجموعی فیصد75.16 تھا تو وہیں بارہویں جماعت میں پاس ہونے والے طلبا کا فیصد72.43 تھا۔
اس سال دسویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد 7 فروری تا 28 فروری کے درمیان ہوا تھا وہیں بارہویں جماعت کے امتحانات 7 فروری سے 2 مارچ تک جاری تھے۔ دسویں میں تقریبا 31 لاکھ اور بارہویں میں 26 لاکھ طلبا وطالبات نے شرکت کی تھی۔
بورڈ کے ذرائع کے مطابق دسویں او ر بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان 27 اپریل کو کیا جائےگا طلبا بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.upresults.nic.in اور www.upmsp.edu.in پر جاکر اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔