ETV Bharat / briefs

تلنگانہ: ای راجندر کی حمایت میں ٹی آر ایس وی لیڈران مستعفی

زمینوں پر غیر مجاز قبضوں کے الزامات پر ریاستی کابینہ سے برطرف تلنگانہ کے وزیر ای راجندر کی حمایت میں حکمران جماعت ٹی آر ایس کی طلبہ تنظیم ٹی آر ایس وی کے حضورآباد کے لیڈروں نے استعفی دے دیا۔

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 4:42 PM IST

تلنگانہ: ای راجندر کی حمایت میں ٹی آر ایس وی لیڈران مستعفی
تلنگانہ: ای راجندر کی حمایت میں ٹی آر ایس وی لیڈران مستعفی

راجندر کا تعلق حضورآباد سے ہے۔انہوں نے پارٹی کے ساتھ ساتھ اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفی پیش کردیا ہے۔ اس موقع پر ان لیڈروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی آر ایس کی اعلی قیادت کے اس قدم کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لیے چلائی گئی تحریک میں سرگرمی سے حصہ لینے والے ای راجندر جیسے لیڈر کے ساتھ جب برسراقتدار جماعت اس طرح کی سازش کرسکتی ہے تو عام عوام کی صورتحال کیا ہوگی۔

انہوں نے رکنیت سے استعفی دینے کے بعد ای راجندر کی حمایت میں ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔انہوں نے کہاکہ چاہے کتنی ہی سازشیں کیوں نہ کی جائیں وہ ای راجندر کے ساتھ ہیں۔ ای راجندر کو مشکلات میں ڈالنے والوں کو عوام جواب دیں گے۔

حضورآباد اسمبلی حلقہ کے پانچ منڈلوں کے ٹی آرایس وی لیڈران جمی کنٹہ پہنچے۔انہوں نے گاندھی چوک تک ریلی بھی نکالی تاہم پولیس نے ان کو روک دیا۔

اس واقعہ کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ان افراد نے سوال کیاکہ پُرامن ریلی نکالنے پر کیوں روکا جارہا ہے؟ پولیس نے ان کو زبردستی طورپر وہاں سے منتشر کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.