تلنگانہ کی جیلوں میں قیدیوں کےاچھے اخلاق کو دیکھ کر انھیں رہا کیا جارہا ہے۔
اور ساتھ میں انھیں روزگار بھی دیا جارہا ہےتاکہ وہ مستقبل میں ایک ذمہ دار شہری کی طرح زندگی بسر کرے۔
اس ضمن میں جیل کے اعلی حکام نے بتایا کہ اگلے پانچ سالوں کے دوران 200 کروڑ روپیے کا فنڈ جمع کرنےکا منصوبہ ہے۔
جس کا مقصد قیدیوں کی رہائی کے بعد انھیں روزگار سے جوڑ نے کے لیے پٹرول پمپس اور دیگر ذرائع آمدنی بنائی جاسکے۔
محکمہ جیل کی جانب سے ابھی تک 18 پٹرول پمپس قائم کیے گئے جن میں 400 قیدی جو جیل سے رہا ہوئے ہیں انھیں روزگار حاصل ہوا،اور 20 پٹرول پمپس کو قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔
اعلی افسران نے کہا قیدیوں میں تبدیلی کے باعث جیلوں میں تعداد گھٹتی جارہی ہے،انھوں نے کہا کہ ریاست کے49 جیلوں میں سے 17 جیل بند ہوگئےہیں۔
تلنگانہ جیل محکمے میں اصلاحات - emplyment to prisoners
تلنگانہ کو جرائم سے پاک صوبہ بنانے کے لیے جیل کا محکمہ مختلف منصوبوں پر عمل کررہا ہے۔