ETV Bharat / briefs

قومی مجموعی گھریلو پیداوار میں تلنگانہ کی حصہ داری میں 26 پوائنٹس کا اضافہ - KT Rama Rao

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ قومی مجموعی گھریلو پیداوار میں تلنگانہ کی حصہ داری میں 26 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 2019-20 میں 4.74 فیصد کے برخلاف 2020-21 میں پانچ فیصد تک جاپہنچی ہے۔

قومی مجموعی گھریلو پیداوار میں تلنگانہ کی حصہ داری میں 26 پوائنٹس کا اضافہ

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 5:16 PM IST

کے ٹی آر نے کہا کہ قومی اوسط 1,27,768 کے برخلاف ریاست کی فی کس آمدنی 2,27,145روپئے ریکارڈ کی گئی ہے۔ کے ٹی آر نے انڈسٹریز اور آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی سالانہ رپورٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں 2020-21میں مجموعی گھریلو پیداوار 9.78لاکھ کروڑ روپئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ کی وبا کی وجہ سے اس شرح میں 1.26فیصد کی گراوٹ ہوئی ہے تاہم ہندوستان کی متوقع مجموعی گھریلو پیداوار سے یہ بہتر ہے۔تلنگانہ کی معیشت کا انحصار زراعت اور اس سے متعلق شعبہ جات پر ہے جس میں 20.9فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.