اس موقع پر نائب قاضی شہر زین الراشدین نےای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غازی آباد میں واقع اعلیحضرت ہاؤس اُس کو ایک سال کے لیے کھولا گیا تھا جس میں مغربی اترپردیش کے عازمین حج کو کافی سہولت ملی تھی لیکن این جی ٹی کی درخواست پر عدالت نے اسے بند کرنے کا حکم دیا۔
جس کے بعد مغربی اترپردیش کے عازمین حج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں حکومت سے مطالبہ کر رہا ہوں کی غازی آباد میں واقع اعلیحضرت ہاؤس دوبارہ عازمین حج کے لیے کھولا جائے تاکہ عازمین حج کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔