سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچرس ایسوسیشن کے صدر شاہ فیاض نے کہا کہ ’’اسکولوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے گونر انتظامیہ کا فیصلہ ریاست میں تعلیم کو فروغ دینے اور تعلیمی اداروں کو مستحکم بنانے کیلئے اہم ہے۔‘‘
یاد رہے کہ گورنر کے مشیر خورشید گنائی نے اسکولوں میں اساتذہ اور طلباء کی تعداد میں توازن برقرار رکھنے کی محکمہ تعلیم کو ہدایت دی تھی۔
سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اور طلباء کی غیر متوازن تعداد کے سبب طلباء کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔
شاہ فیاض نے کہا کہ اس فیصلے سے طلباء مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ’’ریاست کے تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی۔‘‘
انکا مزید کہنا تھا کہ ’’اساتذہ، طلباء اور اسکولوں کی بہبودی اور بہتری کے لیے سرکار کے اچھے فیصلوں میں ہمیشہ شانہ بشانہ ہوں گے تاکہ ریاست میں تعلیمی نظام مستحکم ہو سکے۔‘‘