ETV Bharat / briefs

طالبان کے حملے میں سکیورٹی اہلکار سمیت درجنوں ہلاک

افغانستان میں طالبان کے ذریعہ کیے گئے ایک خودکش حملے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

author img

By

Published : Feb 6, 2019, 10:26 AM IST

افغانستان کے صوبہ بغلان اور سمنگان میں کیے گئے انتہاپسندانہ حملے میں 26 افراد کے ہلاک اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں کہ جب روس میں طالبان اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کا دور شروع ہوچکا ہے۔

عسکریت پسندوں نے بغلان میں قائم پولیس چیک پوائنٹ پر حملہ کیا، جس کی وجہ سے 11 اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

طالبان جنگجوؤں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپ جاری رہی، حالانکہ اب اہلکاروں نے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

دوسرا حملہ صوبہ سمنگان میں کیا گیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے، حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں متعدد عام شہری زخمی بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ عسکریت پسندوں کے حملے کے دوران مذاکراتی دور کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

undefined

واضح رہے کہ روس میں جاری مذاکرات کا مقصد طالبان کے ساتھ مل کر افغانستان کی خانہ جنگی کا مسئلہ حل کرنا اور اہم سیاسی رہنماؤں، اپوزیشن رہنماؤں اور قبائلی سرداروں کو ایک دوسرے کے نزدیک لانا ہے۔

یاد رہے کہ دس دن قبل قطر میں افغان طالبان سے مذاکرات کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے کہا تھا کہ مذاکرات کا حالیہ دور گزشتہ دور سے بے حد اچھا ہے، اس لیے بات چیت کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے جلد مذاکرات کا آغاز کریں گے۔

Intro:Body:

Taliban attacks Afghan army base killing 26 as leaders meet for talks in Moscow

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.