یہ اجلاس تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں منعقد ہورہا ہے۔ یہ اس تنظیم کا پانچواں اجلاس ہے۔
یہ ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ایشیا میں آپسی تعاون، استحکام اور سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔
اس اجلاس میں بھارت کی نمائندگی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کر رہے ہیں۔ وہ مختلف ممالک کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔
ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم کا سربراہی اجلاس ہر چاربرس میں ایک بار اور وزرائے خارجہ کا اجلاس ہر دو برس میں ایک بار منعقد ہوتا ہے۔