یہ فلم روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے۔ اداکارہ کترینہ کیف فلم میں اکشے کی اہلیہ کے کردار میں ہیں جبکہ نینا گپتا انکی والدہ کے کردار میں نظر آئینگی۔
پیر کے روز فلم کے ولن کا علان بھی ہو گیا ہے۔ فلم میں ابھیمنیو سنگھ ولن کے کردار میں نظر آئینگے۔
ابھیمنیو نے کہا کہ،' یہ ایک دلچسپ کردار ہے۔ اور اکشے کمار کے ساتھ پہلے دن سے ہی شوٹنگ میں کافی مزہ آیا۔
انکا کہنا تھا:' اکشے اور روہت سر کے ساتھ شوٹنگ کا تجربہ بہت اچھا رہا'۔