گیا کے بچے ان دنوں گرمی کی چٹھی کا خوب لطف لے رہے ہیں۔ کلکاری کی جانب سے منعقد کیے گئے سمر کیمپ میں سینکڑوں کی تعداد میں بچے شرکت کر رہے ہیں۔ اس کیمپ میں بچوں کو مختلف سرگرمیوں میں شامل ہونے کا موقع مل رہا ہے۔
اس کیمپ کے ذریعے بچوں میں موجود ہنر کو نکھارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بچے اپنے شوق کے اعتبار سے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ سکی آرٹ میں ریاستی اور ملکی سطح پر ایوارڈ حاصل کرچکی سدھیرا دیوی بچوں کو اس فن کو سیکھانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہی ہیں۔
کیمپ میں کوئی بچہ ڈانس سیکھ رہا ہے تو کوئی ڈرامہ اور کوئی کلے کی مدد سے اپنا من پسند چیز بنا رہا ہے۔ سمر کیمپ میں شامل بچوں کے مطابق ان کے استاد کافی محنت سے انہیں سکھا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ کمیپ میں بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم بھی فراہم کی جارہی ہے۔ شہر کے کسی بھی اسکول کا کوئی بھی بچہ صرف دس روپے میں داخلہ لے کر اس کیمپ سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔