ETV Bharat / briefs

لداخ: زندگی بچانے کیلئے بھورے ریچھ کی کشمکش - فوجی کیمپ

جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں دراس کے ایک فوجی کیمپ میں ایک بھورے ریچھ کی موجودگی سے متعلق ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

لداخ: زندگی بچانے کیلئے بھورے ریچھ کی کشمکش
author img

By

Published : May 10, 2019, 4:26 PM IST

Updated : May 10, 2019, 5:02 PM IST

مقامی ذرائع کے مطابق جمعرات کو ریچھ کی موجودگی سے قصبے میں سراسیمگی پھیل گئی۔ سینکڑوں لوگوں نے اس ریچھ کا تعاقب کیا۔ ریچھ نے بعد میں ایک فوجی کیمپ کی راہ لی لیکن وہاں داخل ہوتے ہی وہ ایک جھاڑی میں پھنس جاتا ہے۔

لداخ: زندگی بچانے کیلئے بھورے ریچھ کی کشمکش

ویڈیو میں یہ ریچھ خاردارجھاڑیوں سے اپنا پیچھا چھڑا تے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھورے ریچھ کی نسل تقریباً ناپید ہوچکی ہے لیکن کرگل ضلع کے دراس علاقے میں کبھی کبھار اس جانور کو دیکھا جاتا ہے۔

دراس دنیا کے ان سرد ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں انسانی آبادی بھی رہتی ہے۔

مقامی لوگوں نے مطابق ریچھ فوجی کیمپ سے نکلنے کے بعد ایک پہاڑی سے گزرنے لگا لیکن جن اسکی جانب ایک پتھے پھینکا گیا تو وہ پہاڑی ڈھلان پر توازن کھو بیٹھا اور لڑھکتے ہوئے ایک بہتی ہوئی ندی میں جاگرا۔

ان کے مطابق کچھ دور جاکر یہ ریچھ ندی سے باہر نکل گیا اور جنگل کی جانب واپس چلا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

دراس کا علاقہ کرگل جنگ کے بعد ایک سیاحتی مقام کی صورت اختیار کرگیا ہے۔ یہاں فوج نے جنگ میں مارے گئے سپاہیوں کی یاد میں ایک یادگار تعمیر کی ہے۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:
Last Updated : May 10, 2019, 5:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.