ETV Bharat / briefs

'ہندو بنگالیوں کےمستقبل کےلیے جدوجہد جاری رہے گی' - مغربی بنگال کی خبریں

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے متنازع بیان بازی کرتے ہوئے کہا کہ فرہاد حکیم کولکاتا کو پاکستان اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی بنگال کو بنگلہ دیش بنانے پر آمادہ ہیں۔

'ہندو بنگالیوں کےمستقبل کےلیے جدوجہد جاری رہے گی'

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 9:53 AM IST

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش اکثر و بیشتر اپنی متنازع بیان بازی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ فرہاد حکیم کولکاتا کو پاکستان اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی بنگال کو بنگلہ دیش بنانے پر آمادہ ہیں۔ بی جے پی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ مغربی بنگال میں مذہب کے نام پر سیاست کی جاتی ہے۔ یہاں 365 دن مذہب کے نام پر سیاست ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہےکہ بنگال میں مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے لوگ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہیں۔ اس طرح کی سیاست کرنے والے رہنما عام لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ فرہاد حکیم دارالحکومت کولکاتا کو منی پاکستان تقریباً بنا چکے ہیں۔ بس اب وقت کا انتظار رہ گیا ہے۔ وقت آنے پر سب کچھ سامنے آ ہی جائے گا۔ بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بھی بنگال کو بنگلہ دیش بنانے پر آمادہ ہیں۔اور ریاست کے بیشتر اضلاع میں اس کا اثر دیکھنےکومل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیاما پرساد مکھرجی نے اسی طرح کی سیاست کی مخالفت کی تھی۔ ان کی وجہ سے ہی آج پورا بھارت متحد ہے ایک قانون چلتا ہے۔رکن پارلیمان نے کہا' ہم ہندو بنگالی کے مستقبل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ ہمیں سیاست سے زیادہ ریاست کے عوام کی فکر ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نجات پانے کے قریب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.