ریاست جموں و کشمیر میں جمعرات کی دیر رات عسکریت پسند تنظیم 'انصار غزوۃ الہند' کے کمانڈر ذاکر موسیٰ اور بدھ کو پلوامہ میں ہلاک کیے گئے ایک عام شہری کے پیش نظر علحیدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی کال پر کشمیر آج بھی مکمل طور پر بند ہے۔
اتنا ہی نہیں آج بھی تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، سڑکوں سے عوام کی نقل و حرکت مکمل طور پرغائب ہے، جبکہ تمام تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
وہیں انتظامیہ نے شہر کے حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری کو بھی تعینات کی گئی ہے۔
واضح رہے جمعہ دیر رات جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ڈاڈ سرہ ترال علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں 'انصار غزۃ الہند' کے کمانڈر ذاکر موسیٰ کو ہلاک کردیا گیا تھا۔