کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اسٹرانڈ روڈ پر واقع ایسٹرن ریلوے کوآپریٹوبینگ قریب سے لاکھوں روپے کے جعلی نوٹوں کے ساتھ دو افراد کرفتار کرلیا۔
ایس ٹی ایف نے پر یس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت عاطف الشیخ اور وسیم اکرم کے طور پر ہو ئی ہے۔دونوں مالدہ ضلع کے رہنے والے ہیں۔
ایس ٹی ایف کے مطابق دونوں افراد مالدہ جعلی نوٹوں کاکھیپ مالدہ ضلع سے لے کر آ ئے تھے اور کولکاتا میں کسی کے حوالے کرنے والے تھے۔
انہوں نے بتا یاکہ بر آمد شدہ جعلی نوٹوں میں دوہزار روپے کے نوٹ ہیں۔ ان سے پوچھ گچھ کے دوران کئی اہم انکشاف ہواہے۔اس کیس میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے ۔مختلف مقامات پر چھاپہ ماری جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 8 جون ایس ٹی ایف نے جعلی نوٹوں کے دھندہ کرنے والاگروہ کے ماسٹر مائنڈ کوگرفتار کیاتھا۔