ETV Bharat / briefs

ریاستوں کے پاس 1.19 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین کے ٹیکے موجود - کورونا ویکسین

وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے منگل کو بتایا کہ 1.19 کروڑ سے زیادہ یعنی ایک کروڑ 19 لاکھ 46 ہزار 925 کورونا ویکسین ابھی بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے پاس موجود ہیں۔

ریاستوں کے پاس 1.19 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین کے ٹیکے موجود

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 4:48 PM IST

مرکز نے اب تک تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں کو 24 کروڑ (24،65،44،060) سے زیادہ ویکسین فراہم کی ہیں۔ آج صبح دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک 23،24،43،489 ویکسین لگائے جاچکے ہیں، جن میں کچھ برباد ہوئے ویکسین بھی شامل ہیں۔

وزارت نے بتایاکہ ’’پورے ملک میں ویکسی نیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو مفت میں کورونا ویکسین فراہم کررہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت تمام ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام ریاسوں کو بھی ویکسین کی براہ راست خریداری کی سہولت فراہم کررہی ہے۔

ویکسینیشن ، جانچ ، پتہ لگانے ، علاج اور کووڈ کے سلسلے میں مناسب طرز عمل اپنانے کے ساتھ ساتھ وبائی امراض کی روک تھام اور انتظام کے لئے حکومت کی جامع حکمت عملی اس کا ایک لازمی ستون ہے۔

دریں اثنا ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 86،498 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے ، جو 66 دنوں میں سب سے کم ہے۔ ان نئے معاملوں کے ساتھ کورونا سے متاثروں کی مجموعی تعداد 2،89،96،473 تک پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.