بھارتی ریاست بہار کے ضلع نوادہ کے بکرم تھانہ کے اسرپورہ کے رہنے والے چرنجن شرما اور کوشل کشور شرما نے نوادہ کے روح بازار میں ایک آفس کھول رکھا تھا، جہاں 'پردھان منتری گرامین روزگار سرجن یوجنا' کے تحت قرض دلانے کے نام پر ٹھگی کا کاروبار جاری تھا۔
دفتر کے باہر باقاعدہ ایک بینر لگایا گیا تھا جس پر وزیراعظم نریندر مودی اور وہاں کے رکن پارلیمان گری راج سنگھ کی فوٹو لگائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اب تک مذکورہ ملزمین نے سینکڑو خواتین سے لاکھوں روپے کی ٹھگی کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ ان لوگوں نے 35 فیصدی گرانٹ کے ساتھ پانچ لاکھ سے 25 لاکھ روپے تک قرض دلانے کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔
بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک عورت سے تین لاکھ روپے قرض دلانے کے نام پر تین ہزار روپے اور اور دوسری خواتین سے پانچ لاکھ قرض دلانے کے نام پر پانچ ہزار روپے وصول کیے تھے۔
اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب کوشل نے قرض کے لیے درخواست دہندگان کو 28 فروری کو کلکٹریٹ میں گواہی کے لیے بلایاگیا جہاں ملزمین نہیں پہنچے۔