ETV Bharat / briefs

جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر پابندی میں نرمی

جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر پابندی میں 22 اپریل سے نرمی کی جائے گی، جس سے عوام کو راحت ملے گی۔

author img

By

Published : Apr 21, 2019, 6:06 PM IST

جموں۔ سرینگرشاہراہ پر پابندی میں کل سے نرمی

حکومت کی جانب سے اپریل کے اوائل میں جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کے قافلوں کی سلامتی کے لیے عام ٹریفک کی آمد و رفت پر مکمل پابندیاں عائد کردی گئی تھی۔

لوک سبھا انتخابات کے دو مرحلوں کے پُرامن انعقاد کے بعد حکومت نے ٹریفک پر لگائی گئی پابندیوں میں جزوی طور نرمی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

جموں۔ سرینگرشاہراہ پر پابندی میں کل سے نرمی

سرینگر-بارہمولہ کے درمیان عوامی ٹریفک کی آمد و رفت پر لگائی گئی پابندیوں کو 22 اپریل سے برخواست کرنے کے بعد عام ٹریفک کو بحال کردیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق 6 مئی کو انتخابات کے آخر مرحلہ کے بعد شاہراہوں پر ٹرافک تحدیدات کو ہٹاتے ہوئے عام ٹرافک کو بحال کردیا جائے گا۔

Intro:سرینگر ۔جموں قومی شاہراہ پر پابندی پر ہوگی 22اپریل سے نرمی

Body:اپریل کے اوائل میں حکومت نے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر حفاظتی عملے کی کا نوائیوں کی سلامتی کے لیے عام ٹریفک کی آمدورفت پر مکمل پابندیاں عائد کی تھیں ۔اور یہ ہفتے میں دو دن اتوار اور بدھ کو صبح چار بجے سے شام پانچ بجے تک عائد تھی۔
چونکہ ریاست میں پارلیمانی انتخابات کے دو مراحل احسن اور پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے ۔ اب ایک جانب جہاں حفاظتی عملے کی ضروریات کم ہورہی ہے اور انہیں واپس لیا.جارہا ہے وہیں دوسری جانب 17 اپریل یعنی بدھ کو کانوائی کا دن ہونے کے باوجود حفاظتی عملے کی کانوائی کی نقل و حمل کی کوئی ضرورت نہیں پڑی ۔اسی تناظر میں حکومت نے ٹریفک پر پہلے لگائی گئی پابندیوں کو جزوی طور نرم کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔

سرینگر-بارہ مولہ کے درمیان سویلین ٹریفک کی آمدورفت پر پابندیاں 22اپریل یعنی پیر سے صرف اتوار تک ہی محدود رہیں گی۔جبکہ بدھ کو عام ٹریفک پو کوئی پابندی عائد نہیں رہےگی۔
اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے 6 مئی2019 کو پارلیمانی انتخابات کے آخری مرحلے کے بعد شاہراہ پر عام ٹریفک کی آمدورفت پر عائد پابندی پر مکمل طور پر جائزہ لیاجائےگا اور دیکھا جائےگا کہ آیا حفاظت کے اعتبار سے مستقبل میں اس پابندی کی ضرورت ہے یا نہیں ۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لیے سرینگر سے پرویز الدین کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.