ETV Bharat / briefs

سری لنکا حملہ: ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ - سری لنکا

سری لنکا میں اتوار کو ہونے والے عسکریت پسند حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 310 ہو گئی ہے، ان حملوں میں پانچ سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سری لنکا حملہ: ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ
author img

By

Published : Apr 23, 2019, 4:29 PM IST

پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت کولمبو میں ایک لاوارث گاڑی سے برآمد بم کو ناکارہ کرتے وقت پیر کی شام كوچی كڈے علاقہ میں ہلکا دھماکہ ہوا، تاہم اس دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

پولیس ترجمان روون گنشیكرا نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ملک بھر میں ابھی تک 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس واردات کو انجام دینے میں شامل دوسرے لوگوں کو حراست میں لینے کے لئے تلاش مہم جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں سیکورٹی چاق وچوبند رہے گی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے عوامی مقامات پر جمع ہونے سے بچنے کی اپیل کی۔

پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی جگہ پر لاوارث چیز نظر آنے پر فوراً پولیس کو مطلع کریں۔

سری لنکا کی حکومت کے ترجمان رنجيت سینارتنے نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کو ممکنہ حملوں کی پیشگی اطلاع ملی تھی، لیکن اسے روکنے کے لئے بڑے پیمانہ پر اقدامات نہیں کئے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کہ حکومت اس پر غور کرے گی اور حملوں کے لئے قوم سے معافی چاہتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صدر میتری پالا سریسینا نے شہریوں کی حفاظت، ضروری سامان اور خدمات کو بحال کرنے کے لئے پیر آدھی رات سے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.