ETV Bharat / briefs

جعلی نوٹوں کے اسمگلرز کولکاتا سے گرفتار - مرکزی کولکاتا

کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے ایک بار پھر مرکزی کولکاتا سے جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ دونوں گرفتار کیے گئے ملزمین کا تعلق ناگپور سے بتایا گیا ہے۔

جعلی نوٹوں کے اسمگلرکولکاتا سے گرفتار
author img

By

Published : Jun 21, 2019, 4:49 PM IST

لال بازار پولیس ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ایس ٹی ایف نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مرکزی کولکاتا کے نیو مارکیٹ علاقے میں خصوصی چھا پہ ماری مہم کے تحت دو لوگوں کو جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

ایس ٹی ایف کا کہنا ہے کہ نیومارکیٹ میں چھا پہ ماری مہم کے دوران دو افراد کو جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس ساڑھے چار لاکھ روپے کے جعلی نوٹ بر آمد ہو ئے ۔

ایس ٹی ایف کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت محمد سلیم اور شہبازعالم کے طور پر ہو ئی ہے ۔ دونوں ناگپور کے رہنے والے ہیں۔ ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔مزید لوگوں کی گرفتار ی عمل میں آ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران ایس ٹی ایف نے مرکزی کولکاتا سےاب تک جعلی نوٹوں کے دھندے میں ملوث آ ٹھ افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔

Intro:Body:

shamsher

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.