ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق ان کی طبی جانچ کی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملائم سنگھ ہر ماہ اپنی صحت کی جانچ کرانے کے لیے پی آئی جی آتے ہیں، پارٹی کارکنان کو جیسے ہی اطلاع ملی کہ ملائم سنگھ یادو ہسپتال میں داخل ہیں وہ ان سے ملنے کے لیے ہسپتال پہنچنے لگے۔
ذرائع کے مطابق گیسٹرو اور نیورو کے ڈاکٹر ملائم سنگھ یادوں کی طبی جانچ کر رہے ہیں اور انھیں چند ہی گھنٹوں کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔