ETV Bharat / briefs

Sonu Sood: سونو سود مختلف ریاستوں میں 18 آکسیجن پلانٹس لگائیں گے - آکسیجن کا ایک مکمل بہاؤ

سونو سود نے کہا کہ آکسیجن پلانٹس زیادہ تر ان اسپتالوں میں لگائے جائیں گے جہاں غریب لوگوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ ان آکسیجن پلانٹس کی تنصیب سے ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ملک میں ایک بھی فرد کسی بنیادی چیز کی عدم دستیابی جیسے آکسیجن کی وجہ سے نہ مرے۔

سونو سود مختلف ریاستوں میں 18 آکسیجن پلانٹز لگائیں گے

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 7:34 AM IST

Updated : Jun 10, 2021, 9:10 AM IST

بالی ووڈ اداکار سونو سود، جو اپنے انسان دوست کام کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، نے بھارت کی مختلف ریاستوں میں آکسیجن کے زیادہ سے زیادہ 18 پلانٹس لگانے کا وعدہ کیا ہے۔ 47 سالہ اداکار آندھرا پردیش کے کرنول اور نیلور اور کرناٹک کے منگلور سے اس عظیم عمل کا آغاز کررہے ہیں۔ وہ جلد ہی تمل ناڈو، کرناٹک، پنجاب، اتراکھنڈ، تلنگانہ، مہاراشٹرا، راجستھان، اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش اور بہت سی دیگر ریاستوں میں آکسیجن کے پلانٹس قائم کریں گے۔ آکسیجن کے ان پلانٹز میں تقریباً 5،500 بستر ہوں گے۔

اس اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے سونو نے کہا کہ "پچھلے کچھ مہینوں میں ہم نے دیکھا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ جس کا ہم سب کو سامنا کرنا پڑا ہے وہ آکسیجن اور اس کی عدم دستیابی ہے۔ میری ٹیم اور میں نے اس کے بارے میں سوچا کہ اس آکسیجن مسئلے کو ختم کرنے کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے۔

لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ جگہوں پر آکسیجن کے پلانٹس لگانے چاہیے۔ " اداکار نے مزید کہا کہ "یہ آکسیجن پلانٹس زیادہ تر ان اسپتالوں میں لگائے جائیں گے جہاں غریب لوگوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ ان آکسیجن پلانٹس کی تنصیب سے ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ملک میں ایک بھی فرد کسی بنیادی چیز کی عدم دستیابی جیسے آکسیجن کی وجہ سے نہ مرے۔ آئیے سب مل کر چلیں اور اس جدوجہد کے وقت میں ضرورت مندوں کا ساتھ دیں۔ "

کووڈ-19 کی آنے والی تیسری لہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے سونو نے کہا کہ "اس سے آکسیجن کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہوجائے گا۔ اب ہمارے پاس 750 آکسیجن کنسنٹریٹرز ہیں جو ہم دے رہے ہیں اور وہ سب گھریلو استعمال کے لیے ہے۔ لیکن آکسیجن پلانٹس آئندہ برسوں تک آکسیجن دیتے رہیں گے۔ ان علاقوں میں کبھی آکسیجن کی کمی نہیں ہوگی۔ تیسری یا چوتھی لہر یا وبائی بیماری کا انتظار کیوں کیا جائے۔ ان گاؤں کو ہمیشہ کے لئے آکسیجن کا ایک مکمل بہاؤ ملے گا۔ " سونو نے یہ بھی بتایا کہ یہ پلانٹس قائم ہوجائیں گے اور اگلے ایک مہینے کے اندر کام کرنا شروع کردیں گے۔

Last Updated : Jun 10, 2021, 9:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.