کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی ملک بھر میں کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال سے متعلق جمعہ کو لوک سبھا کے کانگریس کے تمام اراکین کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔
کانگریس کے ایک رکن پارلیمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جمعہ کو صبح گیارہ بجے ورچوئل میٹنگ ہوگی۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 412262 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 3980 افراد کی موت ہوئی ہے۔ کورونا کے ایک دن میں یہ سب سے زیادہ معاملے ہیں۔
ہفتے کے روز کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے ویڈیو جاری کرکے ملک بھر میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے معاملات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے حکومت سے بھی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کرکے ایک قومی پالیسی تیار کرنے کی درخواست کی تھی۔
سونیا گاندھی لگاتار مرکزی حکومت سے کووڈ سے متاثرہ ریاستوں میں غریب عوام کے کھاتوں میں 6000 روپے اور سبھی شہریوں کو ٹیکے لگائے جانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔