ETV Bharat / briefs

دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری - دوسرے مرحلے

مدھیہ پردیش میں آج دوسرے اور پورے ملک کے پانچویں مرحلے کے لوک سبھا انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی ریاست کی سات پارلیمانی سیٹوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔

دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری
author img

By

Published : Apr 10, 2019, 3:18 PM IST

ریاست میں اس مرحلے میں سات لوک سبھا حلقوں ٹیکم گڑھ، دموہ، ستنا، ریوا، کھجوراہوں، ہوشنگ آباد اور بیتول لوک سبھا حلقہ میں انتخابات ہوں گے۔

آج سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا، جو 18 اپریل تک جاری رہے گا، 20 اپریل کو کاغذات کی جانچ ہوگی، اس کے بعد 22 اپریل تک نام واپس لیے جا سکیں گے جبکہ چھ مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔

خیال رہے کہ مدھیہ پردیش میں کل چار مراحل میں پولنگ ہوگی، چوتھے مرحلے میں چھ لوک سبھا حلقے سیدھا، شهڈول، جبل پور، بالاگھاٹ، شمسی اور چھندواڑا میں 29 اپریل کو پولنگ ہوگی۔

پانچویں مرحلے میں سات لوک سبھا حلقوں ٹیکم گڑھ، دموہ، ستنا، ریوا، کھجوراہوں، ہوشنگ آباد اور بیتول لوک سبھا حلقے میں چھ مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

چھٹے مرحلے میں آٹھ لوک سبھا حلقے مرینا، بھنڈ، گوالیار، گنا، ساگر، ودیشا، بھوپال اور راج گڑھ میں 12 مئی کو پولنگ ہوگی۔

ساتویں اور آخری مرحلے میں آٹھ لوک سبھا حلقے دیواس، اجین، اندور، دھار، مندسور، رتلام، كھرگون اور کھنڈوا میں پولنگ کی تاریخ 19 مئی ہے۔ سبھی لوک سبھا حلقوں پر ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو کی جائے گی۔

Intro:Body:

second phase

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.