کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے باضابطہ طورپر ساٹھ ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں جونیئرانجینئر، درجہ چہارم ملازمین اور ڈرائیور وغیرہ شامل ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر روندر کمار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ویجی لنس محکمہ میں بھی ایک کیس چل رہا تھا جس کے بعد انہوں نے با ضابطہ طور سے یہ فیصلہ لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان سبھی عارضی ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا انکے پاس ’’قانونی جواز‘‘ ہے۔