اننت ناگ قصبے کے تمام بازاروں میں دکانیں و کاروباری ادارے بند ہیں، جبکہ ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی طور پر انٹرنیٹ خدمات کو معطل کیا گیا ہے اور قصبے میں سکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر قاضی نثار احمد ایک بلند پایہ مذہبی رہنما تھے جو مذہبی تنظیم امت اسلامی کے بانی بھی تھے۔قاضی نثار کو پچیس سال قبل آج ہی کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کیا تھا ۔