ETV Bharat / briefs

شاہد کپور نے اپنی فلموں کی فیس بڑھا دی - bollywood

مشہور اداکار شاہد کپور نےاپنی فلم کبیر سنگھ کی کامیابی کے بعداپنی فیس بڑھا دی ہے اور اب وہ ایک فلم کےلئے 21کروڑ روپے کی فیس لیں گے۔

شاہد کپور نے اپنی فلموں کی فیس بڑھا دی
author img

By

Published : Jul 3, 2019, 11:34 PM IST

شاہد کپور کی فلم کبیر سنگھ نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔فلم باکس آٖفس پر 190کروڑ سے زیادہ کمائی کرچکی ہے،کبیر سنگھ کی کامیابی سے شاہد کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے۔

انہوں نے کبیر سنگھ کے بلاک بسٹر ہوجانے کے بعداپنی فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔پہلے وہ ایک فلم کےلئے 10 سے 12 کروڑ روپے لیاکرتےتھے،وہیں اب ایک فلم کےلئے21کروڑ روپے لیں گے۔

کبیر سنگھ کی کامیابی کے بعد انڈسٹری میں اچانک شاہد کپور کی ڈمانڈ کافی بڑھ گئی ہے۔انہیں کافی ساری بڑی فلموں کی پیش کش ملنے لگی ہیں۔شاہد اب ایک فلم کےلئے تقریباً 21کروڑ روپے لیں گے۔

کبیر سنگھ کے پروموشن کے دوران شاہد نے بتایا تھا کہ ان کے پاس آگے کوئی اور فلم نہیں ہے۔وہ یہ فلم کرنے کے بعد خالی ہیں۔
شاہد نے کہا تھا''فی الحال میرے پاس کام نہیں ہے،کیونکہ میرے پاس کرنے کےلئے کوئی بھی فلم نہیں ہے اور یہ چیز مجھے کھارہی ہے، مجھے نہیں پتہ ہے کہ میں آگے کیا کرنے والا ہوں،حالانکہ فلمیں کرنے کے علاوہ میرے پاس کرنے کو کئی دوسری چیزیں ہوتی ہیں''۔

واضح رہے کہ کبیر سنگھ تیلگو فلم ارجن ریڈی کی ریمیک ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.