ETV Bharat / briefs

سرینگر میں کورونا کے سات مریضوں کی موت

جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ متاثرین اور مہلوکین کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

coronavirus
coronavirus
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 5:05 PM IST

آج صبح سرینگر میں مزید کورونا کے سات مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2133 ہوگئی ہے۔

اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والوں میں 4مرد اور تین خواتین شامل ہیں جن میں عالمگری بازار کی 86 سالہ، اونتی بھون کی 85 سالہ اور رعناواری کی 67 سالہ خاتون شامل ہیں۔

وہیں ہارون سرینگر سے تعلق رکھنے 70 سالہ اور مہجورنگر سرینگر سے تعلق رکھنے والا 80 سالہ بزرگ بھی شامل ہیں جبکہ ادھمپور ضلع سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ ایک مریض کی بھی موت سرینگر میں ہی واقع ہوئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں تین کی موت سکمز صورہ میں ہوئی جبکہ دیگر 4 مریضوں نے ڈلگیٹ علاقے میں واقع امراض سینہ کے ہسپتال میں آخری سانس لی۔

واضح رہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.