ETV Bharat / briefs

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر حاجی ریاض احمد کا کورونا سے انتقال - بریلی کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانسیں ل

اترپردیش کے سابق کابینی وزیر اور سماج وادی اقلیتی محکمہ کے چیئرمین حاجی ریاض احمد کی کورونا وائرس کے سبب موت ہو گئی ہے۔ بدھ کی رات انہوں نے بریلی کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانسیں لی۔

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر حاجی ریاض احمد کا کورونا سے انتقال

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 10:01 AM IST

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق کابینی وزیر حاجی ریاض احمد کچھ دنوں سے بیمار تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ کورونا سے متاثر تھے، اُن کی رپورٹ کورونا مثبت تھی اور اسی سلسلہ میں ان کا علاج بھی جاری تھا۔ حاجی ریاض احمد سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ملائم سنگھ یادو کے قریبی مانے جاتے تھے۔ موجودہ وقت میں وہ اتر پردیش سماجوادی پارٹی کے اقلیتی محکمہ کے چیئرمین بھی تھے۔

حاجی ریاض احمد کے انتقال پر کئی سیاسی قائدین نے رنج وغم کا اظہار کیا اور تعزیت پیش کی، سماج وادی پارٹی نے بھی حاجی ریاض احمد کی موت پر سوگ منایا۔ ان کی موت پر سماج وادی پارٹی نے ٹویٹ کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ٹویٹ میں ان کے اہل خانہ سے روحانی سکون اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ حاجی ریاض احمد پیلی بھیت شہر اسمبلی حلقہ سے پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ 24 اپریل کو انہیں کورونا انفیکشن ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے انہیں بریلی کے نجی اسپتال لے جایا گیا۔

حاجی ریاض احمد کی موت کی اطلاع ملنے پر سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بتادیں کہ ان کی بیٹی رقیہ اور داماد محمد عارف ضلع پنچایت کے وارڈ ممبر کے عہدے کے لئے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ حاجی ریاض احمد ان دونوں امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران علاقے کے دیہات کا دورہ کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے بخار کی شکایت کی، جس کے بعد ان کی کورونا جانچ کی گئی اور رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ حاجی ریاض احمد قوم و ملت کے لئے فکر مند رہتے تھے، اُنہوں نے مسلم سماج کو سماجوادی پارٹی سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے سماجوادی پارٹی کا اچھے برے ہر طرح کے حالات میں ساتھ دیا اور پارٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.