ETV Bharat / briefs

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ ایکناتھ گائیکواڑ کا کورونا سے انتقال - ایکناتھ گائیکواڑ کی موت سے سیاسی حلقوں میں

مہاراشٹر کی ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کے والد کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈراور سابق ممبر پارلیمنٹ ایکناتھ گائیکواڈ کا کورونا وبا کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا مگر دوران علاج بدھ کے دن کی صبح بریچ کینڈی اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق رکن پارلیمنٹ ایکناتھ گائیکواڑ کا کورونا سے انتقال

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 7:34 AM IST

کورونا نے بھارت کی کئی ریاستوں میں دھماکو صورتِ حال اختیار کرلی ہے، ان ریاستوں میں مہاراشٹر ایسا صوبہ ہے جہاں کورونا نے قیامت برپا کررکھی ہے۔ روزانہ دسیوں ہزار کورونا کیسز اور ہزاروں اموات ہونے کا تسلسل قائم ہوگیا ہے۔ مہاراشٹر کی ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کے والد کانگریس کے سینئر لیڈراور سابق ممبر پارلیمنٹ ایکناتھ گائیکواڈ بھی کورونا سے فوت ہوگئے۔ گزشتہ دنوں انہیں کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے بریچ کینڈی اسپتال میں بغرض علاج داخل کیا گیا تھا مگر دوران علاج بدھ کے دن کی صبح بریچ کینڈی اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔

ایکناتھ گائیکواڑ پچھلے کئی دنوں سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ بدھ کی صبح دس بجے کے قریب انہوں نے آخری سانس لی۔ ممبئی کے چندن واڑی قبرستان میں ان کی آخری رسومات کی جانکاری سامنے آ رہی ہیں۔ ایک عرصہ قبل جب ایکناتھ گائیکواڑ، آر ایس ایس کے ذریعہ راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے ان کے خلاف جاری وارنٹ منسوخ کردیا۔ جس کے لئے 15 ہزار روپے کا بانڈ بھر کے انہوں نے راہل گاندھی کی ضمانت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ایکناتھ گائیکواڑ ممبئی کانگریس یونٹ کے چیئرمین بھی تھے۔ اس کے علاوہ وہ ریاستی کابینہ میں وزیر بھی رہے۔ گائیکواڑ کانگریس کے ایک سینئر اور اہم رہنما کے طور پر جانے جاتے تھے انہوں نے سب کو ساتھ لے کر ممبئی میں کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وکرولی کے علاقے میں رہتے ہوئے انہوں نے ایشیاء کی سب سے بڑی جھونپڑپٹی، سلم علاقہ دھاراوی میں سیاسی پکڑ کو قائم رکھا اور وہ انتہائی مضبوطی سے اس پکڑ کو تھامے ہوئے تھے۔ دلت سماج کے ساتھ ساتھ اقلیتوں میں بھی انہیں عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

ایکناتھ گائیکواڑ نے شیوسینا رہنما اور لوک سبھا کے سابق اسپیکر منوہر جوشی کو بھی جنوبی وسطی ممبئی کی سیٹ پر شکست سے دوچار کردیا تھا اور وہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ انتخابات میں جوشی کو شکست دینے کے بعد سیاسی گلیاروں میں انہیں ’’جوائنٹ کیلر‘‘کے نام بھی جانا جانے لگا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے دو مرتبہ اس نشست پر کامیابی حاصل کی اور لوک سبھا میں منتخب ہوکر گئے۔ مگر اس مرتبہ شیوسینا کے امیدوار راہل شیوالے سے بھرپور مقابلہ کیا مگر شکست سے دوچار ہوگئے۔

ایکناتھ گائیکواڑ کی موت سے سیاسی حلقوں میں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی ہے، بڑے بڑے سیاسی قائدین اور فلمی ہستیوں نے ان کی موت پر اظہارِ غم کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ٹھاکرے نے بھی گائیکواڑ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.