ETV Bharat / briefs

جے این یو میں دوسرے مرحلے کا داخلہ عمل آج سے شروع

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 2:58 PM IST

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں داخلے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلا مرحلہ 2 نومبر سے شروع ہوا تھا، جس میں طلباء کے لئے لیبارٹریز کھول دی گئی۔

جے این یو میں دوسرے مرحلے کا داخلہ عمل آج سے شروع
جے این یو میں دوسرے مرحلے کا داخلہ عمل آج سے شروع

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں داخلے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے۔ اس کے تحت ریسرچ طلباء کے لئے ہاسٹلز کھولے جارہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے جے این یو کیمپس گزشتہ 8 ماہ سے بند تھا۔ اسی کے ساتھ ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے محققین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر مرحلہ وار کیمپس کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے تحت پہلا مرحلہ 2 نومبر سے شروع ہوا تھا۔ جس میں طلبہ کے لئے لیبارٹریز کھول دی گئیں۔ اسی کے ساتھ ہی دوسرا مرحلہ 16 نومبر یعنی آج سے شروع ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کیمپس ریسرچ کے طلباء کے لئے دو مراحل کے تحت کھولا جارہا ہے۔ جس میں پہلے مرحلے کے تحت طلبا کو 2 نومبر سے لیب میں جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ اسی کے ساتھ ہی آج سے یعنی 16 نومبر سے طلباء کے لئے ہاسٹل بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

وہیں جے این یو انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے پیش نظر احتیاطی طور پر احاطے کو بند رکھا گیا تھا۔

اسی دوراران دوسرے مرحلے کے داخلہ کے عمل سے پہلے ہی جے این یو طلباء یونین نے یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام لگایا کہ جے این یو انتظامیہ تمام اصولوں کو نظرانداز کررہی ہے اور فائنل ایئر کے محققین کے لئے یونیورسٹی کھولنے کی بات مکمل طور پر جھوٹ ہے۔

وہیں طلباء یونین کے جنرل سکریٹری ستیش چندر یادو نے کہا کہ طلباء کو دسمبر میں پی ایچ ڈی جمع کروانی ہے، لیکن یونیورسٹی انتظامیہ یوجی سی کے قواعد کے خلاف ورزی کر ابھی تک طلباء کے لیے کیمپس نہیں کھول پایا ہے۔ جس کی وجہ سے طلبا کے لئے تحقیقی کام کو مکمل کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.