مکہ مکرمہ اور جدہ شہروں کو نشانہ بنانے والے دو مزائیلز کو سعودی ایئرڈیفنس فورس نے فضائی میں ہی تباہ کردیا۔
سعودی شہر طائف کی فضائی حدود میں ایک میزائل کو تباہ کیا گیا، اس میزائل کا ہدف مکہ المکرمہ تھا جبکہ دوسرے میزائل کو جدہ کی فضائی حدود میں ناکارہ بنایا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی دفاعی نظام نے دونوں بیسلٹک میزائلز کو مار گرائے۔
واضح رہے کہ یمن میں سرگرم حوثی باغیوں نے پہلی مرتبہ مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش نہیں کی ہے بلکہ اس سے قبل جولائی 2017 میں بھی ایسی کوشش کی گئی تھی۔