ETV Bharat / briefs

روس: ہنگامی لینڈ نگ کے دوران دوپائلٹ کی موت

روس میں برياتيہ کے نز ہیننگارسك ہوائی اڈے پر جمعرات کو ایک ہوائی جہاز کے ہنگامی لینڈنگ کے دوران دو پائلٹ کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Jun 27, 2019, 1:37 PM IST

اس حادثے میں 42 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ چیف پریس سکریٹری الیکسی فشیوو نے یہ اطلاع دی۔
فشیوو نے بتایا کہ آنگرا ایئر لائنز کے اے این -24 طیارے نے نز ہیننگارسك ہوائی اڈے سے علی الصبح اولان-اودے کے لئے پرواز بھری تھی۔ پرواز کے فوراً بعد ہی طیارے کا ایک انجن فیل ہو گیا۔عملے کے ارکان نے طیارے کو واپس ہوائی اڈے پر لوٹنے کا فیصلہ کیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے 100 میٹر آگے نکل گیا اور ایک اشتہاری بورڈ سے جاٹکرایا، جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں دو پائلٹ کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
چھ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریلیف اور ریسکیو کے اہلکاروں نے ایک بچہ سمیت 42 مسافروں کو ہوائی جہاز سے محفوظ باہر نکالا۔

Intro:Body:

salman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.