ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں رچا نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پروفیشنل لائف کے برے میں بیباک رائے رکھتی ہیں، اور میڈیا سے کھل کر بات کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ رچا ایک گھڑی کی لانچنگ کے سلسلے میں لکھنؤ آئی ہوئی تھیں، اسی دوران انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کی ہے۔
واضح رہے کہ ٹائمیکس گھڑی کی لانچنگ کے موقع پر رچا نے کہا کہ ہرکسی کی زندگی میں اس لمحے کا انتظار ضرور ہوتا ہے جو کبھی نہ کبھی آتاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی شبھ گھڑی کے کے لیے انسان شب و روش محنت کرتا ہے، اور ہم سیلیبریٹیز بھی ایسا ہی سوچتے ہیں۔
رچا نے کہا کہ ٹائمیکس گھڑی کی لانچنگ میں انہیں 'شبھ گھڑی' کا تصور بے حد پسند آیا۔