ETV Bharat / briefs

یوپی میں ہنگامی صورت حال جاری: اکھلیش - اترپردیش میں کورونا انفیکشن

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش میں کورونا انفیکشن کے حالات میں بہتری نہیں آرہی ہے اورسانسوں کی ہنگامی صورت حال جاری ہے۔

Corona
Corona
author img

By

Published : May 3, 2021, 9:39 PM IST

اکھلیش یادو نے جاری بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ کے جھوٹے دعوے کی روزانہ ہسپتالوں سے آرہی ڈراونی تصویریں پول کھول رہی ہیں۔ بی جے پی حکومت کو اس سے اب شرمندگی بھی نہیں ہوتی ہے۔ درحقیقت برسراقتدار پارٹی نے چارسال میں کوئی کام تو کیا نہیں۔ اس نے خود آئیسولیشن میں رہتے رہتے پوری ریاست کو ہی آئیسولیشن میں پہنچادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کتنے گھروں میں آج چولہا بجھ چکا ہے۔ ماں باپ کاسایہ سر سےاٹھ چکا ہے۔ پورے کا پورا کنبہ متاثر ہے لیکن کوئی دیکھنے والا نہیں ہے۔ ہسپتالوں میں زندہ کو مردہ بنایا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ٹیم-9 اور ٹیم-11 کہاں ہے کیا کررہی ہے معلوم نہیں۔ سختی کے احکامات سب کوڑے کے ڈھیرمیں جارہے ہیں۔ نہ کہیں آکسیجن کی مناسب سپلائی ہورہی ہے اورنہ کہیں بیڈمیں اضافہ ہورہاہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں جب منمانی جاری ہے تب پرائیویٹ نرسنگ ہوم تو آزاد کردارمیں رہیں گے ہی۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ سچ تویہ ہے کہ لوگ کورونا سے زیادہ بی جے پی حکومت کی لاپرواہی اور بدانتظامی سے جاں بحق ہورہے ہیں۔ لوگوں کی ا موت کے لئے بی جے پی حکومت اخلاقی اور انتظامی دونوں سطح پر ذمہ دارہے۔ گھڑیالی آنسو بہانے سے خاندانوں کو اجڑنے سے بچایا نہیں جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.