ETV Bharat / briefs

'اسامیوں کی بھرتی کے لیے امیدواروں سے بار بار فیس وصولنا ناانصافی'

حسنین مسعودی نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور بورڈ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے چھوٹے کاروباریوں، ٹرانسپورٹروں، پرائیویٹ سیکٹر ملازمین اور سیاحت کے ساتھ جڑے افراد پر پڑے منفی اثرات کا جائزہ لیں اور اس بار بھرتیوں کے عمل کو منافع بخش منصوبے میں تبدیل کرنے سے گریز کریں۔

'اسامیوں کی بھرتی کے لیے امیدواروں سے بار بار فیس وصولنا ناانصافی'
'اسامیوں کی بھرتی کے لیے امیدواروں سے بار بار فیس وصولنا ناانصافی'
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 7:55 AM IST

نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے ایس ایس آر بی کی طرف سے وقتاً فوقتاً مختلف اسامیوں کی بھرتیوں کے لئے خواہشمند امیدواروں سے مبینہ طور پر بار بار فیس وصول کرنے پر سخت اعتراض کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس ایس آر بی نے 4 جون 2021 کو بھی نوٹس نمبر 3 کے تحت 503 اسامیاں مشتہر کی ہیں اور خواہشمند امیدواروں کو درخواست فیس ادا کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

مسعودی نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور بورڈ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے چھوٹے کاروباریوں، ٹرانسپورٹروں، پرائیویٹ سیکٹر ملازمین اور سیاحت کے ساتھ جڑے افراد پر پڑے منفی اثرات کا جائزہ لیں اور اس بار بھرتیوں کے عمل کو منافع بخش منصوبے میں تبدیل کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 سال سے زیادہ عرصہ تک جاری رہنے والے لاک ڈاؤن نے عام آدمی اور خاص طور پر متوسط طبقے کو معاشی بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔

مسعودی نے بورڈ حکام سے کہا ہے کہ درخواست فیس کو طے کرتے وقت حقیقت پسندانہ اپروچ اپنایا جائے اور بات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے کہ بے روزگار نوجوان ہر ایک مشتہر اسامی کے لئے درخواست دینے کی خواہش رکھتا ہے جب تک اُس کی بھرتی نہیں ہوتی لیکن موجودہ معاشی بحران سے بیشتر بے روزگار نوجوان بار بار فیس ادا کرنے سے قاصر ہیں اور اس طرح سے وہ مشتہر اسامیوں کے لئے درخواست نہیں دے پا رہے ہیں اس سے اُن کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔

مسعودی نے بورڈ حکام پر زور دیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر نوجوانوں کے اوپر پڑے ذہنی دباﺅ کا بھی خیال رکھا جائے اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائے جو نوجوانوں میں بددلی کا سبب بنے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہی ہم نے ایک نوجوان کو اس لئے خودکشی کرتے ہوئے دیکھا جس کے والد کی تنخواہ واگذار نہیں کی جا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حیران کن امر یہ ہے کہ جہاں یو پی ایس سی سول سروس کے ابتدائی امتحان میں آن لائن درخواست کے لئے 50 روپے اور آف لائن درخواست کے لئے 100 روپے وصول کرتا ہے، یہاں کا بورڈ یو پی ایس سی کے ذریعہ وصول کردہ فیس سے 7 گنا زیادہ فیس وصول کرتا ہے۔

مسعودی نے ایل جی انتظامیہ اور بورڈ حکام پر زور دیا کہ وہ درخواست فیس کا از سر نو تعین کریں اور بے روزگار نوجوانوں پر اضافی بوجھ بڑھانے سے گریز کیا جائے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.