اساتذہ کا الزام ہے کہ پانچ سال تک بطور رہبر تعلیم کام کر رہے استاذہ کرام کو محکمہ میں مستقل کرنے کی سرکاری پالیسی پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ آٹھ برسوں سے کام کر رہے کئی اساتذہ کو ابھی تک مستقل نہیں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی بعض مانگوں کو پورا کیا گیا مگر ابھی بھی متعدد مانگیں زیر التوا ہیں جن میں اُن اساتذہ کی مستقلی ایک اہم مسئلہ ہے جو پلس ٹو (plus2) بیس پر محکمہ میں تعینات کئے گئے تھے۔
احتجاجی اساتذہ کا کہنا تھا کہ چند ایسے اساتذہ بھی ہیں جو ریٹائرمنٹ کے قریب بھی پہنچ گئے ہیں مگر انہیں ابھی تک مستقل نہیں کیا جا رہا ہے۔
رہبر تعلیم ایسوسی ایشن سے وابستہ اساتذہ نے گورنر انتظامیہ سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔