نارائن سامی نے گردابی طوفان سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقد سرکاری میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 29اور 30اپریل اور یکم مئی کو پدوچیری میں 90کلومیٹر تک کی رفتارسے تیزہوائیں چل سکتی ہیں اور 20سینٹی میٹر تک بارش ہونے کی پیشن گوئی ہے۔
پدوچیری کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے اور اس وارننگ کی بنیاد پر چیف سکریٹری اشون کمار نے احتیاط کے طورپر اقدامات کے لیے اعلی افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ گردابی طوفان فانیکےدوران نچلے علاقے میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچائے جانے کے اقدامات کئے جائیں گے اور انہیں کھانا اور پناہ بھی مہیا کرائی جائےگی۔
ماہی گیروں کو سمندرمیں نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔نچلے علاقوں میں جمع پانی نکالنے کے لیے پمپ لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سبھی سینیئر افسران کو اپنے محکموں کے کنٹرول روم میں حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
نارائن سامی نے کہا کہ گردابی طوفان کے وران وہ خود اور ان کے کابینہ کے سبھی ساتھی بھی ہر صورت میں تعاون کے لیے تیار رہیں گے۔