ETV Bharat / briefs

یواراج سنگھ کے بلے، ٹی شرٹ اور ایوارڈز کی نمائش - عالمی کپ 2019

بھارت کے معروف کرکٹر، چوکوں اور چھکوں سے شائیقین کا دل جیتنے والے اور منفرد انداز کے حامل مايہ ناز بلے باز یواراج سنگھ نے گذشتہ روزبین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر کا اعلان کیا۔

یواراج سنگھ کے بلے، ٹی شرٹ اور ایوارڈز کی نمائش
author img

By

Published : Jun 11, 2019, 9:44 PM IST

ممبئی کے معروف ہوٹل میں اپنی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ موجود یواراج نے جذباتی انداز میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔

یواراج سنگھ کے بلے، ٹی شرٹ اور ایوارڈز کی نمائش

اس سے قبل انہوں نے کرکٹ کیریر میں حاصل ہونے والی ٹرافی، اپنے بلے، ٹی شرٹ، وغیر ہ کو نمائش کے لیے رکھا۔

سنہ 2011 میں ورلڈ کپ میں انہیں مین آف دی ٹورنامنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا وہ ٹرافی بھی نمائش کا حصہ رہی۔

اس کے علاوہ یوراج سنگھ پہلے بیٹسمین تھے جنھوں نے ٹی 20 کے میچ میں ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انھوں نے انگلینڈ کے سٹوارٹ براڈ کے اوور میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ نمائش میں اس بلے کو بھی رکھا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ان کی '12 نمبر ٹی شرٹ' جو ہمیشہ ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی اس کی بھی نمائش کی گئی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.