انڈین ریپر اور گلوکار ہارڈ کور پر اس لیے غداری کا مقدہ درج کیا گیا ہے، کیوں کہ انہوں نے اپنی سوشل پوسٹ پر آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کے خلاف متنازع پوسٹ کیا تھا۔
واضح رہے کہ لائر ششانک شیکھر نے ترن کے خلاف ایک شکایت کی تھی، جس کے بعد پولیس نے آپی سی اور آئی ای ٹی کی دفع 124 اے کے تحت غداری، 153اے کے تحت مذہب کی بنیاد پر مختلف فرقوں میں دشمنی کو بڑھاوا دینے، 500 کے تحت ہتک عزت، او دفع 505 کے تحت سوشل پلیٹ فارم پر بدسلوکی کرنے کی پاداش میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
شکایت کنند کا کہنا ہے کہ موہن بھاگوت اور یوگی کے خلاف ایسی کہنے سے وہ ناخوش ہیں۔
ہارڈ کور سماجی سائٹ پر اکثر پوسٹ لکھنے کی وجہ سے خبروں میں رہیتی ہیں، ایسے ہی 18 جون کو بھی انہوں نے ایک پوسٹ یوگی اور موہن بھاگوت کے خلاف متنازع پوسٹ لکھا تھا۔
واضح رہے کہ انہوں نے اس قبل بھی ایک پوسٹ کی تھی جس میں درخواست کیا تھا کہ بھارتی شہری اپنا ئین پڑھیں، تاکہ اپنے حقوق کے متعلق جان سکیں۔