ETV Bharat / briefs

بھوپال میں بچی کے ساتھ ریپ و قتل، ملزم گرفتار

author img

By

Published : Jun 10, 2019, 12:42 PM IST

ایک طرف کٹھوعہ میں کمسن بچی کے ریپ و قتل کیس میں آج پٹھان کوٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے 7ملزمین میں سے 6 کو قصوروار قرار دیا ہے جبکہ ایک ملزم کو بری کردیا ہے وہیں دوسری جانب مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ایک اور معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں اسے قتل کر دیا گیا۔

بھوپال میں بچی کے ساتھ ریپ و قتل، ملزم گرفتار

اس سلسلے میں پولیس نے ملزم کو ضلع کھنڈوا سے گرفتار کر لیا ہے۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ اکھل پٹیل نے بتایا کہ ملزم کو کھنڈوا کے مورٹكا سے پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے شناختی کارڈ سے اس کی شناخت کرنے کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم کو یہاں لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹے کے اندر چالان پیش کیا جائے گا۔ پولیس کی کوشش رہے گی کہ ایک ماہ کے اندر ملزم کو سزا دلا سکیں۔

بچی کے لواحقین کی طرف سے آج بھی تھانے کا گھیراؤ کرنے کے متعلق معاملے پر انہوں نے کہا کہ لواحقین کا غصہ جائز ہے، ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کھنڈوا کا رہنے والا ہے اور وہیں بھاگ رہا تھا۔دارالحکومت بھوپال کے کملا نگر تھانہ علاقے میں نو سالہ بچی کی آبروریزی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی ) سمیت سات پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

کملا نگر علاقے کی رہنے والی بچی کی لاش گزشتہ صبح مقامی نہرو نگر کے نزدیک انڈین فاریسٹ منیجمنٹ ( آئی آئی ایف ایم ) کے سامنے ایک نالے کے کنارے سے برآمد کی گئی تھی ۔

بچی سنیچر کی رات گھر کے نزدیک ایک دکان میں گئی تھی، اس کے بعد وہ گھر نہیں لوٹی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کی آبروریزی کے بعد گلا دبا کر قتل کا انکشاف ہوا تھا۔

Intro:Body:

insha

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.