دارالحکومت دہلی میں یہ سکول 18 برس سے صد فیصد نتائج حاصل کرتا آرہا ہے۔
واضح رہے پرانی دہلی میں مسلم بچوں کے لیے انگلش میڈیم سکول کے طور پر یہ واحد ایسا سکول ہے جس کے نتائج مسلسل بہتر ہوئے ہیں۔
ہر برس کی طرح اس بار بھی صد فیصد نتائج حاصل کرنے والی طالبہ اور سکول ٹیچرز بہت خوش ہیں، اس برس سکول میں ٹاپ کرنے والی حانیہ جمیل نے 94 فیصد نمبر حاصل کرکے اپنے والدین کا نام روشن کیا۔
خیال رہے کہ حانیہ نے ہوم سائنس اور جغرافیہ میں صد فیصد نمبر حاصل کیے ہیں، جبکہ دوسرا مقام حاصل کرنے والی نیتانیہ جاوید نے 94 فیصد نمبر حاصل کرکے اپنے سکول کا نام روشن کیا، انہوں نے انگلش بایولوجی اور فزکس میں 95 نمبر حاصل کیے ہیں، وہیں ثوبیہ نسیم نے 96 نمبر اکنامکس میں 96 نمبر حاصل کیے، جبکہ اقرا شمیم نے اکنامکس میں 98 نمبر حاصل کیے ہیں۔