بچے کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔
واضح رہے کہ 6 جون کو فتح ویر سنگھ اپنے گھر کے باہر کھیلتے کھیلتے بورویل میں گر گیا تھا۔ این ڈی آر ایف اور مقامی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے بچے کو بچانے کے لیے بورویل کے پاس ایک گڑھا کھودا تھا اور اس کے ذریعہ نکالنے کی کوشش کی۔
اس سے قبل، این ڈی آر ڈی ایف کی ٹیم نے رسی کی مدد سے بچے کو نکالنے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش ناکام رہی تقریباً 109 گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بھی اسے بچایا نہیں جاسکا۔