نبنو میں مغربی حکومت اور مشرقی ریلوے کے درمیان ہوئی میٹنگ کا کوئی نتیجہ نہ نکلنے کے بعد لوگ ایک بار پھر سڑکوں پر اتر آئے ہیں.
یوڑہ کے ہند موٹر کے قریب لوگوں نے ریلوے اور ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا. عام لوگوں کے احتجاج میں بی جے پی بھی شامل ہوگئی.
لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب آٹھ مہینوں سے لوکل ٹرین خدمات کی معطلی کے خلاف احتجاج نہیں کیا جا رہا تھا لیکن اب جبکہ تمام ٹرانسپورٹ بحال کر دیا گیا ہے تو پھر ٹرین چلانے میں کیا پریشانی ہے.
انہوں نے کہا کہ ریلوے اور ریاستی حکومت لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کو لے کر اب کوئی فیصلہ کرنا چاہئے.
مظاہرین کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کی پریشانیوں کو سمجھنے والا کوئی نہیں ہے. عام لوگ اس وقت سب سے زیادہ پریشان ہیں.
دوسری طرف عام لوگوں کے احتجاج میں بی حے پی شامل ہو گئی.
بی جے پی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ ٹرین خدمات کی بحالی پر ریاستی حکومت سیاست کر رہی یے.
ترنمول کانگریس کے رہنما پربیر گھوش نے کہا کہ عام لوگوں کے احتجاج کرنا سمجھ میں آتا یے لیکن بی جے پی کا اس میں کیا کام.
انہوں نے کہا کہ بی جے پی سیاست کر رہی ہے.لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب مغربی بنگال میں گزشتہ آٹھ مہینوں سے لوکل ٹرین خدمات معطل ہے. عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.