احتجاجی جلوس 9 جولائی 2019 کوصبح دس بجے کمیونٹی ہال قطب گنج ہاٹ نزد لائن اردو مڈل اسکول سے نکالا جائےگا۔ مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی ایم آفس تک پہونچے گا۔ جہاں ڈی ایم کشن گنج کے حوالہ سے صدر جمہوریہ کوہجومی تشدد کے خلاف میمورنڈم پیش کیا جائے گا۔ کمیٹی کے ممبران کا کہنا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کی وارداتیں بار بار دہرائی جارہی ہیں،اخلاق، پہلو خان،جنید ،قاسم،افرازل کے ساتھ جو سلوک ہوا انھیں انصاف تو ملا نہیں بلکہ ہجومی تشدد میں مزیداضافہ ہوا ہے۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی تبریز انصاری ہے۔ جس کو چوری کے الزام میں پیٹ پیٹ کرموت کی نیند سلا دیا گیا۔ ملک میں اب تک ڈھائی سو سے زاید لوگ ہجومی تشدد کے شکار ہو چکے ہیں ۔اسی بات کو لیکر ملک کے مختلف علاقوںمیں احتجاج جاری ہے، اس لئے تحفظ انسانیت کمیٹی کشن گنج نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ شہر کشن گنج سے ایک خاموش احتجاجی جلوس نکالا جائےاور ملک میں پھیلی بد امنی کو روکا جائے۔ کمیٹی نے تمام سےاس جلوس میں شرکت کی اپیل کی، تاکہ ظلم کے خلاف اجتماعی آواز بلند کی جاسکے۔
ہجومی تشدد واقعات کے خلاف احتجاجی جلوس - احتجاجی جلوس
تحفظ انسانیت کمیٹی نے ہجومی تشدد واقعات کے خلاف بہار کے کشن گنج سے احتجاجی جلوس نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔