بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں آوارہ کتوں کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا۔ 'جن جاگرن سمیتی' نے اسٹینڈنگ کمیٹی نے چیئرمین سے ملاقات کی اور اس تعلق سے انہیں ایک میمورینڈم بھی پیش کیا۔
وفد میں شامل افراد نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کو بتایا کہ شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جو مختلف راستوں پر جھنڈ کی شکل میں جمع ہوجاتے ہیں اور راہگیروں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک سکولی بچے کی کتوں نے جان لے لی تھی، اتنا ہی نہیں ان آوارہ کتوں بکریوں اور دیگر مویشیوں پر بھی حملہ کیا تھا۔
شہر میں آوارہ کتوں کو پکڑنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے اور نہ ہی گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہوسپٹل اور میونسپل کارپوریشن کے دواخانہ میں اینٹی ریبیز ویکسین اور اینٹی ریبیز سیرپ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ شکار افراد کو اپنا علاج کروانے کے لیے پرائیویٹ میڈیکل اسٹورز پر خطیر رقم خرچ کرکے یہ انجکشن خریدنا پڑ رہا ہے۔
کمیٹی کی جانب سے انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ راستوں پر گھومنے والے آوارہ کتوں کو پکڑنے کا فوری انتظام کیا جائے اور میونسپل کارپوریشن کے ہاسپٹل اور سرکاری دواخانہ گھاٹی میں اینٹی ریبیز ویکسین اور اینٹی ریبیز سیرپ مہیا کروایا جائے۔