جب بہادر سے نامہ نگاروں نے پوچھا کہ آپ موبائل فون کے ساتھ بوتھ میں کیسے داخل ہوگئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ قانون نہیں معلوم تھا اور کسی نے بھی اعتراض نہیں کیا۔
تاہم یہ خبر عام ہونے کے فوری بعد ہی الیکشن کمیشن نے آفیسر کو برطرف کردیا ہے۔ دوسری جانب جلپائی گوڑی لوک سبھا حلقے میں بیلکا کوبا فوریسٹ کے آفیسر اپنے سروس بندوق کے ساتھ ووٹ دیتے ہوئے پائے گئے ہیں۔