ETV Bharat / briefs

کورونا سے متاثر حاملہ خاتون کی موت، ڈاکٹرز نے بچی کو بچالیا - Bengaluru news

کرناٹک میں کورونا وائرس سے متاثر ایک حاملہ خاتون نے دم توڑ دیا جبکہ ڈاکٹرز نے اس کی بچی کی جان بچالی۔

کورونا سے متاثر حاملہ خاتون کی موت، ڈاکٹرز نے بچی کو بچالیا

author img

By

Published : May 26, 2021, 9:44 PM IST

کرناٹک کے بنگلور میں ایک حاملہ خاتون کووڈ انفیکشن کا شکار ہوگئی۔ علاج کے دوران خاتون کی موت ہوگئی جبکہ ڈاکٹرز نے فوری طور پر آپریشن کے ذریعہ بچی کی جان بچائی۔ یہ واقعہ بنگلور کے ہاوزنگ اسپتال میں پیش آیا۔

بنگلور کے ڈوڈابلاپورہ سے تعلق رکھنے والی اشونی 8 ماہ کی حاملہ تھی۔ اسی دوران وہ کورونا سے متاثر ہوئی اور گھر پر ہی آئسولیشن میں رہی لیکن اسے سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی۔ ڈاکٹرز کی صلاح کے بعد اسے ہاوزنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ہاوزنگ اسپتال میں علاج کے دوران اشونی کی حالت نازک ہوگئی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے سرجری کے ذریعہ ڈیلیوری انجام دی اور بچی کی جان بچالی۔ لڑکی کی پیدائش کے 3 دن بعد اشونی کی موت ہوگئی۔ اشونی کی ایک اور 3 سالہ بیٹی بھی ہے جو اپنی ماں کی محروم ہوگئی۔

اشوینی کی ماں سرسوتی جو اپنی بیٹی کی موت پر مجسمہ غم بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے عوام احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گھر میں ہی رہو اور گھر سے باہر مت نکلو۔ سرسوتی نے کہا کہ دو معصوم بچیاں کورونا وبا کی وجہ سے اپنی ماں سے محروم ہوگئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.