ETV Bharat / briefs

ٹرمپ کی روسی، اور چینی صدر سے ملاقات کے امکان - چین کے صدر شی جن پنگ

امریکہ کے صدر نے کہا کہ جی، 20 مذاکرات کے دوران وہ پوتن اور چینی صدر سے ملاقات کریں گے۔

ٹرمپ کی روسی، اور چینی صدر سے ملاقات کے امکان
author img

By

Published : May 14, 2019, 12:15 PM IST

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جاپان کے اوساکا میں جون میں ہونے والے جی، 20 مذاکرات کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمير پوتن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا 'میں مسٹر جن پنگ کے ساتھ براہ راست طور ملاقات کروں گا'۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ مسٹر پوتن سے بھی ملاقات کریں گے، تو انہوں نے کہا 'جی ہاں! میں صدر پوتن کے سے بھی ملاقات کروں گا'۔

اس دوران روس کے ترجمان ڈیميتری پیسكوو نے کہا کہ پوتن اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے لیے کسی بھی طرح کی تیاری نہیں چل رہی ہے۔

روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ممکنہ ملاقات پر بحث روسی قیادت اور امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپيو کے درمیان ملاقات کے دوران طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اور پوتن کی گزشتہ برس ارجنٹائنا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں جی، 20 مذاکرات کے دوران ملاقات ہونے والی تھی، لیکن 'كیرچ 'کے واقعہ کے بعد امریکی صدر نے آخری وقت میں اس ملاقات کو منسوخ کر دیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ روس کی طرف سے روسی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیے گئے یوکرین کے ملاح کو رہا کرنے کے بعد ہی پوتن کے ساتھ گفت و شنید ہوسکتی ہے۔

اس دوران مئی کے آغاز میں دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر بات کی، اور نئے جوہری معاہدے سمیت دو طر فہ کاروبار بڑھانے جیسے مسائل پر بحث کی۔

Intro:Body:

jet 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.