ETV Bharat / briefs

' یوگی کا 'لو جہاد پر تبصرہ' ووٹ بینک کی سیاست'

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی قومی مجلس عاملہ میں منظور کردہ ایک قرارداد میں 'لو جہاد' کے نام پر یوگی آدتیہ ناتھ کی دھمکی کی مذمت کی گئی۔

' یوگی کا 'لو جہاد پر تبصرہ' ووٹ بینک کی سیاست'
' یوگی کا 'لو جہاد پر تبصرہ' ووٹ بینک کی سیاست'
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 9:23 PM IST

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے مطابق اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ 'لو جہاد' پھیلانے والوں کے خلاف کیا گیا تبصرہ ووٹ بینک کی سیاست کی خاطر اشتعال انگیزی پھیلانے اور سماج میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کے تبصروں کا مقصد مسلمانوں کے ذہنوں میں زیادہ سے زیادہ خوف پیدا کرنا ہے جن پر سنگھ پریوار 'لو جہاد' کا غلط الزام لگاتا رہا ہے۔

مختلف مرکزی و ریاستی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ بغیر کسی شک کے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ 'لو جہاد' دائیں بازو کی جماعتوں کے ذریعہ مسلمانوں کو بے عزت اور الگ تھلگ کرنے کے مقصد سے تیار کی گئی اسلاموفوبیا پر مبنی سازش کے سوا کچھ نہیں ہے۔

تاہم بی جے پی آج بھی اس پروپگنڈے کو رہ رہ کر اٹھاتی رہتی ہے یہاں تک کہ اس کو لے کر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتی رہتی ہے۔ ایک وزیر اعلیٰ کے لیے اس حد تک گر جانا زیب نہیں دیتا۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے مطابق دراصل یہ لوگ آئین کے ذریعہ شہریوں کو دی گئی اپنی پسند کے مذہب کو اپنانے، اس پر عمل کرنے اور اس کی دعوت دینے کی آزادی پر حملہ بولنا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.